Thursday, March 28, 2024

آفاق احمد نے ذوالفقار مرزا سے ملاقات کی ، 25 لاکھ روپے بھی وصول کیے ، عامر خان

آفاق احمد نے ذوالفقار مرزا سے ملاقات کی ، 25 لاکھ روپے بھی وصول کیے ، عامر خان
July 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا آفاق احمد نے ذوالفقار مرزا سے ملاقات کی۔ 25 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔ متحدہ رہنما عامر خان نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد کی ذوالفقار مرزا سے ملاقات اور پچیس لاکھ روپے دیئے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ میرے علم میں ہیں یہ باتیں۔ انہوں نےکہا فشریز کواپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم کا مقابلہ کرنے کے لیے ایم کیو ایم حقیقی کی مالی امداد اور انھیں اسلحہ فراہم کیا تھا۔