Tuesday, April 23, 2024

آغا سراج درانی کے لاکرز سے کئی کلو سونا، غیر ملکی کرنسی برآمد

آغا سراج درانی کے لاکرز سے کئی کلو سونا، غیر ملکی کرنسی برآمد
March 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، ان کے لاکرز سے کئی کلو سونا اور لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوگئی۔ نیب ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی موجودگی میں نجی بینک میں کارروائی کرتے ہوئے  سراج درانی کے لاکرز توڑ ڈالے جن میں سے کئی کلو گرام سونا اور لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ۔ نیب ذرائع کے مطابق سراج درانی کے لاکرز سے کئی کلو سونا اور ڈالرز، پاؤنڈز ، اماراتی درہم برآمد ہوئے ، نیب ذرائع کے مطابق کرنسی کی گنتی اور سونے کا وزن کروایا جائے گا۔ نیب کی درخواست پر سیشن کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کو نگراں افسر مقرر کیا تھا، جن کی موجودگی میں لاکرز توڑنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔