Tuesday, April 23, 2024

ملک کو سلیکٹڈ سے بچائیں گے ، بھٹو کا مشن اور بینظیر کا خواب پورا کرینگے ، آصفہ بھٹو زرداری

ملک کو سلیکٹڈ سے بچائیں گے ، بھٹو کا مشن اور بینظیر کا خواب پورا کرینگے ، آصفہ بھٹو زرداری
November 30, 2020

سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے سرائیکی وسیب سے سیاسی سفر کا آغاز کر دیا۔آصفہ بھٹو نے ملتان میں پی ڈی ایم کا میلہ لوٹ لیا، بینظیر بھٹو کا انداز اپنایا۔

 اپنے مختصر خطاب میں کہا ملک کو سلیکٹڈ سے بچائیں گے، بھٹو کا مشن اور بینظیر کا خواب پورا کریں گے ، گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، سلیکٹڈ کے ظلم و جبر کے باوجود اتنے لوگ جمع ہوئے، عوام نے فیصلہ دے دیا، سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا۔

ادھر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر قیمت پر ہوگا، قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ، جہاں رکاوٹ ہوگی نمٹیں گے۔