Friday, March 29, 2024

آصف علی زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے

آصف علی زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے
August 16, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کراچی سےاسلام آباد پہنچ گئے ،توشہ خانہ کیس میں  کل نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما  لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے وکلا اور پارٹی رہنما بھی احتساب عدالت جائیں گے ، بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں   جو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری توشہ خانہ کیس میں 17 اگست کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ پیپلز پارٹی ذرائع کہتے ہیں پارٹی قیادت نے آصف علی زرداری کی پیشی کے موقعہ پر بھرپور شو آف پاور کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیب نے احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات بڑھانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھا ہے۔خط نیب راولپنڈی کی جانب سے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو لکھا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 اگست کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔