Tuesday, April 16, 2024

آصف زرداری کے شہر نوابشاہ میں عوام گٹروں کا پانی پینے پر مجبور ہیں ، حلیم عادل شیخ

آصف زرداری کے شہر نوابشاہ میں عوام گٹروں کا پانی پینے پر مجبور ہیں ، حلیم عادل شیخ
September 8, 2020
 کراچی (92 نیوز) رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا آصف زرداری کے شہر نوابشاہ میں عوام گٹروں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے متاثرہ علاقوں کی ابتر صورتحال کی نشاندہی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ایریگیشن محکمے میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے۔ ایریگیشن میں بھل صفائی کے نام پر کرپشن کی جاتی رہی ۔ سندھ کو بارشوں سے زیادہ ان سیم نالوں نے ڈبویا ہے۔ سندھ حکومت نے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے لیکن امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کیں۔ ہزاروں بے گھر خاندان سڑکوں کے کناروں پر بیٹھے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہم متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں ۔ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کرے گی۔ وفاق سیلاب متاثرین کے لئے پیسے جاری کرے گا۔ ہم نے سانگھڑ میرپور خاص اضلاع کے شہروں میں دورے کئے ہیں۔ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے ۔ اس مشکل کی گھڑی میں بھی سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔