Tuesday, April 16, 2024

آصف زرداری کی کل احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی

آصف زرداری کی کل احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی
August 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی کل 17 اگست کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی ہوگی،، پیپلزپارٹی نے پاور شو کا پلان ترتیب دیدیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی میدان میں پھر متحرک ہوگئے ہیں، پارٹی کو سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ آصف زرداری سی ای سی اجلاس میں بولے پیپلزپارٹی کیلئے مقدمات نئی بات نہیں، لطیف کھوسہ کہتے ہیں زرداری کی پیشی پر وکلاء اور پارٹی ارکان ساتھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ جعلی اکائونٹس کیسز میں آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے، احتساب عدالت کی جانب سے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جاری کی جاچکی ہے۔ اس چارج شیٹ کے مطابق آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی، زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا، جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے کیلئے جعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔