Friday, April 19, 2024

آصف زرداری کی نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

آصف زرداری کی نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب
January 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آصف زرداری کی نیب ریفرنسز اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نیب سے جواب مانگ لیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے کہ نیب قانون کے تحت مقدمہ منتقلی کی درخواست دینا قانونی حق ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ فیصلے میں بہت سے الزامات کا ذکر ہے جس کی وجہ سے کیس اسلام آباد میں دائر ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب سے پوچھ لیں کیا وہ الزامات اب بھی برقرار ہیں۔

بینچ کے سربراہ نے کہا کہ وکیل میلا لگانا چاہتے ہیں ، عدالت کا وقت محدود ہوتا ہے ، اس حساب سے ہی سنیں گے۔ اس کے بعد کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

 ادھر احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس کی سماعت میں آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست پیش کی گئی۔ احتساب عدالت نے شریک ملزم محمد حنیف کا مکمل طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا۔