Thursday, April 25, 2024

آصف زرداری کا مہاجرین سے متعلق متنازعہ بیان، ایم کیو ایم ارکان کا ایوان سے واک آؤٹ

آصف زرداری کا مہاجرین سے متعلق متنازعہ بیان، ایم کیو ایم ارکان کا ایوان سے واک آؤٹ
August 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) آصف زرداری کے مہاجرین سے متعلق متنازعہ بیان پر ایم کیو ایم ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ خالد مقبول صدیقی بولے یہ کہنا تذلیل ہے کہ ہم نے لٹے پٹے قافلے کو جگہ دی۔ ایم کیوایم کے رہنما مقبول احمد صدیقی نے کہا سندھ نے پاکستان بنایا تھا اور جو قرارداد منظور کی گئی وہ آج بھی زندہ ہے۔ حاکم علی زرداری کے قائد اعظم کے حوالے سے خیالات بہت منفی تھے جو ان کے بیٹے میں کل نظرآئی ۔ ہمیں علم تھا کہ پاکستان کہاں بن رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ کل ہم نے مشترکہ ایوان میں زرداری کی بات کا جواب نہیں دیا کہ کل پاکستان کے موقف کی ترجمانی تھی۔ انھوں نے کہا کہ  ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیئے تھا۔ ہم مہاجروں کے حوالے سے ایسے ریمارکس پر ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں۔ اس پر ایم کیو ایم کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔