Saturday, April 27, 2024

آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع

آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع
May 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی گئی ۔ سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت کے لئے  اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے عدالت سے عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے  درخواست کی ، عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانتوں میں 10 جون تک توسیع کر دی ۔ قبل ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر چھٹی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، ہمشیرہ فریال تالپور بھی ہمراہ  تھیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کا انداز بتا رہا ہے یہ نہیں چلے گی ، احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی ۔صحافی نے ہاتھ ملانا چاہا تو سابق صدر نے ہاتھ جھٹک دیا۔ کمرہ عدالت میں آصف زرداری اپنے وکیل سے مشاورت کر رہےتھے کہ عدالت نہیں بولنے سے روک دیا اور  گفتگو کرنے کیلئے باہر جانے کا کہہ دیا۔