Friday, April 26, 2024

آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم 4 اکتوبر کو عائد ہو گی

آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم 4 اکتوبر کو عائد ہو گی
September 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس  میں  عدالت کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم 4 اکتوبر کو عائد ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت شروع کی تو وکیل لطیف کھوسہ نے پھر جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کا معاملہ اٹھایا کہا عدالت نے حکم دیا تھا کہ اے سی دیں لیکن نہیں دیا گیا،  آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیے ۔ دوران سماعت آصف علی زرداری روسٹرم پرآگئے ، جج محمد بشیرسے مکالمہ کیا اور کہا کہ ریفرنسز تو چلتے رہیں گے ،  یہ بتایا جائے کہ وکلاء سے بات کرنے کیلئے کتنا وقت ملے گا ، کیس تو انہوں نے لڑنا ہے۔ جج نے آصف علی زرداری کو انکی خواہش اور وقت کے مطابق وکلاء سے ملاقات کی اجازت دے دی ، عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو ریفرنسز کی کاپی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا اور ساتھ ہی آئندہ سماعت پر جعلی بینک اکاونٹس کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صحافیوں کے بار بار سامنے آنے پر آصف علی زرداری برہم ہوگئے ، سابق قائد خزب اختلاف خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور اتحاد وقت کی ضرورت قرار  دے دیا۔ کمرہ عدالت میں آصف علی زرداری سے پارٹی رہنماوں نے ملاقاتیں کیں اور خورشید شاہ کی گرفتاری کو افسوسناک اور انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔