Friday, April 19, 2024

آصف زرداری اور فریال تالپور نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

آصف زرداری اور فریال تالپور نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
December 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار آصف زرداری اور فریال تالپور نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ، آج ہی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ۔  نواز شریف کے بعد سابق آصف زرداری  اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور نے بھی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروزاہ کھٹکھٹا دیا  ، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت کی جس میں  نیب اوراحتساب عدالت نمبردو کو فریق بنایا۔ آصف زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے ، تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگر کا مرض ہے ، جس کو کنڑول کرنے کیلئے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی متعدد بیماریوں کے باعث انکی ضمانت منظور کی جائے۔ فریال تالپور نے درخواست ضمانت میں موقف اپنایا کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں اس کی دیکھ بھال کیلئے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کرنے کی استدعا کردی ، دونوں ملزمان نے درخواستیں آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔