آسٹریلین اوپن کا تاج نوواک جوکووچ کے سر
میلبورن ( 92 نیوز) آسٹریلین اوپن کا تاج نوواک جوکو وچ نے اپنے سر سجا لیا ، فاتح کھلاڑی نے آٹھویں بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
نوواک جوکو وچ نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو فائنل میں شکست دی ، نوواک جوکووچ کی جیت کا اسکور چھ چار ، چار چھ ، دو چھ ، چھ تین اور چھ چار رہا۔