آسٹریلیا کے قومی دن پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
کینبرا (92 نیوز) آسٹریلیا کے قومی دن پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سڈنی میں ہونے والے احتجاج میں قبائلی افراد شریک ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرے میں شریک بہت سے قبائلی اور دوسرے شہریوں نے قومی دن کو حملے کا دن قرار دے دیا۔ احتجاج کو ملک بھر کے جنگلات میں لگی آگ سے بھی تقویت پہنچائی ہے جس میں اب تک 33 افراد ہلاک اور ایک ارب کے قریب جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔
آسٹریلوی اس دن کو 1788 میں سڈنی کی بندرگاہ پر پہلے برطانوی جہاز کی آمد کی بنا پر قومی دن کو طور پر مناتے ہیں لیکن آسٹریلیا کے قدیم باسیوں کے لیے یہ حملہ کا دن تصور ہوتا ہے۔