Saturday, April 20, 2024

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچادی ، مزید تین افراد ہلاک

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچادی ، مزید تین افراد ہلاک
December 31, 2019
کینبرا ( 92 نیوز) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، ہزاروں لوگ جان بچانے کیلئے ساحل سمندر کی طرف فرار ہو گئے ، 3 مزید افراد ہلاک ہو گئے۔ بنی نوع انسان کی ماحول دشمن پالیسیوں نے دنیا کو جہنم بنا دیا، آسٹریلیا  کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ ایک آگ ریاست وکٹوریا کے ساحلی قصبے میلاکوٹا تک پہنچ گئی ، جہاں 4 ہزار مقامی افراد اور سیاحوں کو جان بچانے کے لیے فرار ہونا پڑا۔ لوگوں نے سرخ آسمان کے نیچے گھاٹیوں اور کشتیوں میں اپنے کیمپ لگا لیے ہیں ، جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ایک درجن سے زائد مقامات پر لگی آگ ہر سو تباہی مچا رہی ہے جو تیز ہواؤں اور خشک موسم کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی جارہی ہے۔ہزاروں فائر فائٹرز دن رات زمینی اور فضائی ذرائع سے شعلے ٹھنڈے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آسٹریلیا میں رواں سال کے اگست سے لگی آگ میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ 40 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔