Saturday, April 20, 2024

آسٹریلیا میں ہیٹ ویو سے گرمی کی شدت کے نئے ریکارڈ بننے لگے

آسٹریلیا میں ہیٹ ویو سے گرمی کی شدت کے نئے ریکارڈ بننے لگے
January 26, 2019
 کینبرا (92 نیوز) آسٹریلیا میں ہیٹ ویو کے باعث گرمی کی شدت کے نئے ریکارڈ بننے لگے۔ میلبورن میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر 5 سالوں کا سب سے گرم ترین دن کا ریکارڈ بن گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے جنوبی شہران دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ میلبورن میں سورج آگ برسا رہا ہے ،جہاں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں بھی درجہ حرارت 46  سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شدید گرمی کے باعث طلب بڑھنے سے 60 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔ ادھر ریاست وکٹوریا کے کچھ علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت 47  سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔