Thursday, April 18, 2024

آسٹریلیا میں مختلف مقامات پر لگی ہولناک آگ کی تباہ کاریاں جاری ‏

آسٹریلیا میں مختلف مقامات پر لگی ہولناک آگ کی تباہ کاریاں جاری ‏
November 20, 2019
سڈنی ( 92 نیوز) آسٹریلیا میں سو مختلف مقامات پر لگی ہولناک آگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کو بھی شدید متاثر کیا ہے ،ادھر چلی کے جنگلات بھی بھڑکتے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ آسٹریلوی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیوساؤتھ ویلز کے جنگلات میں سو سے زائد مقامات پر لگی آگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، لاکھوں ایکڑ رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ ملحقہ ریاستوں میں پارہ چالیس ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ، آتشزدگی نے جنگلی حیات کو بھی شدید متاثر کیا ، آگ میں گھرے ایک کوآلہ کو بچانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے بعد لاطینی امریکی ملک چلی کا ذکر کرتے ہیں جس کے ساحلی شہر ویلاپاریزو کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آٹھ ہزار آٹھ سو پچانوے ایکڑ رقبہ جلا ڈالا۔ ہنگامی بنیادوں پر مقامی آبادی کی منتقلی شروع کردی گئی ہے ، درجنوں فائر فائٹرز بھڑکتے شعلوں کو ٹھنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔