Thursday, March 28, 2024

آسٹریلیا میں دو چھوٹے طیاروں میں تصادم ، چار افراد ہلاک

آسٹریلیا میں دو چھوٹے طیاروں میں تصادم ، چار افراد ہلاک
February 19, 2020
میلبورن ( 92 نیوز ) آسٹریلیا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے ، خوفناک تصادم میں چار افراد ہلاک ہوگئے ، آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حادثہ میلبورن کے شمالی قصبے مینگالور کی فضا میں پیش  آیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک تربیتی طیارہ جب کہ دوسرا نجی سفر پر تھا ، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔