Saturday, April 27, 2024

آسٹریلیا میں جنگلات میں لگی آگ کیخلاف ریلیاں، سخت احتجاج

آسٹریلیا میں جنگلات میں لگی آگ کیخلاف ریلیاں، سخت احتجاج
January 11, 2020
میلبورن (92 نیوز) آسٹریلیا میں حکومت سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق متعدد شہروں میں کئی گروپوں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ سڈنی اور ملیبرن میں 12، 12 ہزار افراد پر مشتمل ریلیاں نکالی گئیں اور حکومت کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ناکافی انتظامات پر سخت احتجاج کیا گیا۔ ہزاروں افراد جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے میں ناکام رہنے پر حکومت پر سخت برہم نظر آئے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 27 افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ ایک ارب سے زائد جانور بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔