Friday, March 29, 2024

آسٹریلیا میں جنگلات اور جھاڑیوں میں لگی آگ بے قابو

آسٹریلیا میں جنگلات اور جھاڑیوں میں لگی آگ بے قابو
December 5, 2019
 کینبرا (92 نیوز) آسٹریلیا میں جنگلات اور جھاڑیوں میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ زہریلے دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دھوئیں کی وجہ سے سڈنی زہریلے اسموگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریا، جنوبی آسٹریلیا اور ریاست کوئنز لینڈ میں لگی آگ ابھی تک بجھ نہیں سکی۔ حکام کو ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے 140 مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں تیز ہواوں کی وجہ سے آگ بے قابو ہو چکی ہے۔ نومبر کے آغاز میں لگی آگ سے اب تک 4 افراد ہلاک اور 400 سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں۔