آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کو طوفان نے لپیٹ میں لے لیا
وکٹوریا ( 92 نیوز) آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کو طوفان نے لپیٹ میں لے لیا ، جس کے باعث ہر طرف تاریکی چھا گئی۔طوفان کے باعث چلنے والی گرد آلو ہواؤں کی رفتار 87 کلومیٹر فی گھنٹہ رکارڈ کی گئی۔
تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا، طوفان کے باعث پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔