Friday, April 26, 2024

آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ پھیلنے پر عوام کی ریلیاں

آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ پھیلنے پر عوام کی ریلیاں
January 11, 2020
کینبرا( 92 نیوز) آسٹریلوی حکومت جنگلات کی آگ بجھانے میں ناکام ہو گئی ، ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالی اور  وزیراعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ کر دیا ۔  آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں ناکامی  پر عوام کا صبر جواب دے گیا اور وہ حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل  آئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق متعدد شہروں میں  مختلف گروپوں  کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، سڈنی اور ملیبرن میں نکالی جانے والی ریلیوں  میں ہزاروں افراد شریک  ہوئے اور حکومت کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ناکافی انتظامات پر سخت احتجاج کیا ۔ شہریوں نے وزیر اعظم سکاٹ موریسن   سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔اکتوبر سےآسٹریلیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آتشزدگی کے باعث اب تک 27 افراد ہلاک اور ایک ارب کے قریب جانور ہلاک ہوچکے ہیں ۔ آگ کے باعث  ڈھائی کروڑ سے زائد ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے ۔