Thursday, April 25, 2024

آزادی مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ، عبدالغفور حیدری

آزادی مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ، عبدالغفور حیدری
October 23, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے کہا آزادی مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے اجازت دے کر ہم پر کوئی احسان نہیں کیا۔ مارچ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ آئینی حق کو ہرحال میں استعمال کریں گے ۔ ریاست کی رٹ کو کبھی بھی چیلنج نہیں کریں گے ۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ انصارالاسلام ہمارےآئین کا حصہ ہے، سکیورٹی کا کام کرتی ہے۔ اکرم درانی بولے دھرنا دینگے اور وزیراعظم کا استعفیٰ لے کر جائیں گے۔