Saturday, April 20, 2024

آزادی مارچ کے شرکاء کھیل کود کے بھی شوقین نکلے

آزادی مارچ کے شرکاء کھیل کود کے بھی شوقین نکلے
November 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ کے شرکا کھیل کود کے بھی شوقین نکلے، اسلام آباد کا پشاور موڑ جے یوآئی ف کے کارکنوں کےلیے کھیل کا میدان بن گیا  ، کسی نے جرابوں کی گیند بنا کر والی بال کھیلی تو کسی نے خوب بلے بازی کی،کوئی زورآزمائی کرتارہا۔ جے یو آئی ف کا آزادی مارچ پنڈال کھیل کا میدان بن گیا ، رات کو جلسے میں قائدین کی تقریروں پر جوش وولولہ ، صبح ناشتے کے بعد کھیل کود اورسیروتفریح شب و روز گزارنے کا  حیلہ بن گئی ۔ جے یو آئی ف کے کارکن بلے باز بھی نکلے اور والی بال کے کھلاڑی بھی ، کوئی گیند کو ہٹ لگاتا تو کوئی جرابوں سے بنی والی بال اچھالتا ، پنڈال میں روایتی کھیل بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ رسہ کشی اورکنچے کھیلنے والے بھی بہت ہیں ، کچھ کارکن اسلام آبادکے مختلف تفریحی مقامات کی سیرکےلیے بھی پہنچ جاتے ہیں۔