Wednesday, March 27, 2024

آزادی مارچ کے شرکاء موسم سرد ہونے کے باوجود پرجوش

آزادی مارچ کے شرکاء موسم سرد ہونے کے باوجود پرجوش
November 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ  کے شرکاء اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں ، موسم سرد ہونے کے باوجود شرکاء پرجوش ہیں ، کارکنوں نے ناشتہ کیا، گراؤنڈ کی صفائی بھی کی ۔ پشاور  موڑ جلسہ گاہ نے منی اولمپکس کا روپ دھار لیا  ۔ کرکٹ ، فٹبال ، بیڈ منٹن کے ساتھ ساتھ کبڈی ، کوکلا چی پاکی سمیت دیگر ثقافتی کھیل کھیلے جا رہے ہیں ۔ اگر دو کارکن ہیں تو بیڈ منٹن کھیلتے ہیں ، ٹیم بن گئی تو کرکٹ اور فٹبال کا  میچ لگ جاتا ہے ۔ کچھ کارکن والی بال بھی کھیلتے ہیں ، اور تو اور دیسی مقابلے بھی جاری ہیں ۔ [caption id="attachment_249896" align="alignnone" width="500"]آزادی مارچ شرکاء موسم سرد پرجوش اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ پشاور موڑ ‏ جلسہ گاہ ‏ منی اولمپکس ‏ آزادی مارچ کے شرکاء موسم سرد ہونے کے باوجود پرجوش[/caption] کوکلا چھی پاکی کھیل پر بچپن کی یادیں تازہ کی جارہی ہیں  ، کھیل کے بعد سیر سپاٹے ہوتے ہیں ، آغاز فیصل مسجد سے ہوتا ہے  جس کے بعد  چل سو چل  ، کبھی چڑیا گھر کے مکینوں کی تصویریں  بنتی ہیں تو کبھی عمارات کی ۔  اساتذہ اور شاگردوں کی یادگار سیلفیاں بھی بنتی ہیں ۔