Thursday, April 25, 2024

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں 23 روز سے بند

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں 23 روز سے بند
January 24, 2020
مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے سے شہری شدید مشکلات سے دوچارہوگئے۔ وادی لیپا، گریس اور نیلم ویلی کی شاہراہ 23 روز سے بند ہے جہاں نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ وادی لپیہ کی رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث دور دراز سے مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑتا ہےجبکہ بازاروں میں اشیائے خورو نوش کی قلت پیدا ہو گئی۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت وادی لیپا کے مسائل  کے حل  کیلئے رابطہ سڑکوں کو فئ الفور بحال کرے۔