Wednesday, April 24, 2024

آزاد کشمیر میں بھی سیاحتی مقامات کو کھول دیا گیا

آزاد کشمیر میں بھی سیاحتی مقامات کو کھول دیا گیا
August 25, 2020

مظفر آباد ( 92 نیوز) آزاد کشمیر  میں بھی  سیاحتی مقامات کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے ، میرپور آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم کے کنارے  پارک میں سیاح امڈ آئے ۔

منی لندن کہلوانے والا میرپور شہر  جو کہ منگلا ڈیم کے کنارے پر واقع ھے ، شہر اور منگلا ڈیم کی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہیں، پاکستان بھر سے سیاح منگلا ڈیم میں بوٹنگ کرنے اور ڈیم کی سیر و تفریحی کے لیے آتے ہیں۔

 حکومت کی طرف سے پابندی ختم ھوتے ہی سیاحوں نے   ڈیم کنارے پارک کا رخ کرلیا  ، بچوں نے منگلا ڈیم میں  بوٹنگ کر کے خوب انجواے کیا ۔

کورونا وائرس کی وجہ سے شہر کے پارکز بند تھے ۔ گھروں میں محصور ہو کر بچے بڑے  سب پریشان تھے، شہریوں کا کہنا ہے کہ  پارک میں آ کر زندگی کا احساس ہوا  ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے تفریحی مقامات بند ھونے سے سیاحت کے شعبہ کو سخت نقصان پینچ رہا تھا، پارکوں اور سیاحتی مقامات کھلنے  سے جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہی عوام کو صحت افزا ماحول بھی میسر آئےگا۔