Wednesday, May 8, 2024

آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے نائنٹی ٹو نیوز کی بڑی کوریج

آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے نائنٹی ٹو نیوز کی بڑی کوریج
July 25, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے نائنٹی ٹو نیوز کی بڑی کوریج، ہر حلقے میں رپورٹرز کا جال پھیلا ہوا ہے۔

نائنٹی ٹو نیوز کا الیکشن کارواں، مظفرآباد ہو یا نیلم، ہٹیاں بالا ہو یا باغ، حویلی کہوٹہ سے پونچھ تک، پلندری سے کوٹلی، میر پور سے بھمبر تک ہر حلقے میں نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیمیں موجود ہیں۔

الیکشن سے جڑی ہر خبر سب سے پہلے نائنٹی ٹو نیوز پر نشر کی جارہی ہے، سینئر تجزیہ کاروں کی ماہرانہ رائے بھی شامل ہوگی۔