Friday, April 19, 2024

آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کا مسودہ تیار

آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کا مسودہ تیار
September 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت قانون نے مجوزہ آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کا مسودہ تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نئے مجوزہ مسودے پر غور ہوگا۔ اجلاس کی منظوری کے بعد مسودے پر کابینہ کی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد مسودہ صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا۔