Saturday, April 27, 2024

آرٹیکل 35 اے میں چھیڑچھاڑ کی گئی تو جنگ ہو گی ، مشال ملک

آرٹیکل 35 اے میں چھیڑچھاڑ کی گئی تو جنگ ہو گی ، مشال ملک
August 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے 92 نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آرٹیکل 35 اے میں تبدیلی کوئی کشمیری برداشت نہیں کریگا، آرٹیکل 35 اے میں چھیڑچھاڑ کی گئی تو جنگ ہو گی۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری  پولیس اہلکاروں سے اسلحہ لے لیا گیا ہے ، وادی سے سیاحوں کو نکالا جارہا ہے اور افواہ ہے کہ کل ائیرپورٹس بند کر دیئے جائیں گے ، جنگی جنون میں مبتلا بھارت پتہ نہیں کیا کرنے جا رہا ہے ۔ مشال ملک نے 92 نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے ، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں  ، کچھ دنوں سے کسی کی ان س ےملاقات بھی نہیں ہوئی ۔