Friday, April 26, 2024

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں ،مزید 30افراد ہلاک

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں ،مزید 30افراد ہلاک
September 29, 2020

آذربائیجان ( 92 نیوز) آرمینیا  اور آذربائیجان کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں، مزید 30 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ  درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

آذربائیجان نے آرمینیا کے حمایت یافتہ مزید 26 جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ آرمینین افواج کی شیلنگ سے آذربائیجان کے مزید 2 شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ترکی اور پاکستان کے بعد اسلامی تعاون تنظیم نے بھی آرمینیا کی جارحیت کی مذمت کی ہے ، او آئی سی نے آرمینین افواج سے فوری طور پر آذربائیجان کے علاقوں کا قبضہ چھوڑنےکامطالبہ بھی کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نےبھی دونوں ممالک سے فوری جنگ بندی اور معنی خیز مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے ،نگورنو کاراباخ کی بگڑتی صورتحال پر غور کرنے  کیلئے سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی آج ہو گا۔

اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں کو رکوانے کی کوشش کرے گا۔