Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ
August 2, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کیساتھ گزاری۔ سپہ سالار نے اپنے خطاب میں جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ہم اپنے دشمن کےعزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورے کے دوران اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کیساتھ عید گزاری اور جوانوں کے عزم کو بھی سراہا۔ دورے کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنےدشمن کےعزائم سےبخوبی آگاہ ہیں۔ سپہ سالار نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی غیرمشروط قربانی کادرس دیتی ہے، ایک سپاہی سےزیادہ قربانی کےاس سبق کوکوئی نہیں سمجھ سکتا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جرات اور بہادری سے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیری تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اپنے حق کے خودارادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔آرمی چیف نے ایل او سی کے دورے کے بعد اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کا بھی دورہ کیا۔