Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ
June 23, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آذری وزیر داخلہ اور چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس سے ملاقاتیں ہوئیں۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی، سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر گفتگو ہوئی۔ دونوں برادر ممالک کے مابین توانائی، تجارت اور ربط بڑھانے کے منصوبوں میں تعاون پر غور ہوا۔ آذری قیادت نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا خطے میں ابھرتے مجموعی تذویراتی چیلنجز قریبی تعاون کے متقاضی ہیں۔ مشترکہ چیلنجز کے خلاف مجموعی ردعمل ناگزیر ہے۔ دونوں ممالک کے مابین ہر سطح اور فورم پر دو طرفہ مفید تعاون ضروری ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاک آرمی کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا گیا۔ پاک فوج کے خطے میں تنازعات سے بچاؤ، دیرپا افغان امن کے لیے کردار کی بھی تعریف ہوئی۔