Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ملاقات
March 22, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا دنیا کی بہترین فضائیہ کی کمان سنبھالنا باعث فخر ہے، کہا کہ، اُمید ہے آپ کی باصلاحیت قیادت میں پاک فضائیہ کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ایئر چیف کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔