Friday, April 19, 2024

آذربائیجان نے ادھار پر تیل اور گیس پاکستان کو دینے کی پیشکش کر دی

آذربائیجان نے ادھار پر تیل اور گیس پاکستان کو دینے کی پیشکش کر دی
January 29, 2021

باکو (92 نیوز) آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی "سوکر ٹریڈنگ” کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ آذربائیجان نے ادھار پر تیل اور گیس پاکستان کو دینے کی پیشکش کر دی۔

 ترجمان سوکرٹریڈنگ کے مطابق پاکستان کی تیل و گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آذری کمپنی دنیا کے مختلف ملکوں میں آئل و گیس اور کیمیکل ریفائنریز چلا رہی ہے۔ 15 فروری کو کمپنی پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہو گا وہ مکمل طور پر ایک تجارتی معاہدہ ہو گا۔