Friday, April 26, 2024

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ روسی مداخلت کے بعد تھم گئی

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ روسی مداخلت کے بعد تھم گئی
November 10, 2020

آذربائیجان(92 نیوز) آذربائیجان اور آرمینیاکے درمیان  6ہفتوں سےجاری شدیدجنگ روسی مداخلت کےبعدپھر تھم گئی، دونوں ملکوں نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے، روس نےمتنازعہ علاقے نگورنو کراباخ میں اپنے امن دستے تعینات کردیئے۔

آذربائیجان اور آرمینیا چھ ہفتے کی شدید لڑائی میں ہزاروں ہلاکتوں اور لاکھوں افراد کی بے گھری  کےبعد جنگ بندی پر متفق ہوگئے، روس کی ثالثی میں ماسکو  میں امن معاہدہ ہوگیاہےجس پرفریقین نےدستخط بھی کردیئے۔

امن معاہدے میں مکمل جنگ بندی پر اتفاق کیاگیاہے،معاہدے کے تحت آذربائیجان ان علاقوں پراپناقبضہ برقرار رکھے گاجواس نےجنگ کے دوران حاصل کیے ہیں جب کہ آرمینیا یکم دسمبر تک نگورنو کراباخ کے نواحی علاقوں کا کنٹرول بھی چھوڑ دے گا۔

خطے میں قیام امن کو یقینی بنانے کےلئےروس نےاپنے 1960امن فوجی تعینات کردیئےہیں ، جنگ میں نمایاں کامیابیوں کے بعد معاہدہ ہونے پر آذری عوام جشن منارہے ہیں،،کئی مظاہرین نے پاکستانی پرچم بھی اٹھا رکھے ہیں۔

آذری صدرالہام علیئیف نے معاہدےکوتاریخی جب کہ آرمینین وزیراعظم نےتکلیف دہ قراردیاہے۔آذری صدرکے مطابق آرمینیا اس معاہدے میں بادل نخواستہ شریک ہواہے جب کہ  ترکی بھی قیام امن کے عمل میں حصہ لے گا۔