Thursday, March 28, 2024

آذربائیجان اور آرمینیا میں تیسری مرتبہ جنگ بندی پر اتفاق

آذربائیجان اور آرمینیا میں تیسری مرتبہ جنگ بندی پر اتفاق
October 26, 2020

آذربائیجان (92نیوز)امریکہ کی ثالثی سے آرمینیا اور آذربائیجان نے نگورنوکراباخ  میں ایک ماہ میں تیسری مرتبہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ طویل مذاکرات کے بعد طے پایا اورفائربندی کا آغاز پیر کی صبح سےہوا۔رواں ماہ میں ایسے ہی دو اور فائر بندی کے معاہدے بھی کیے گئے تھے  تاہم ان پر عمل نہ ہوسکا۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان یہ لڑائی ناگورنوقرہباخ کے متنازع پہاڑی علاقے میں 27 ستمبر سے شروع ہوئی تاہم حالیہ دنوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور آرمینیا کے ایک ہزار کے قریب فوجی مارے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک ٹویٹ میں تمام فریقوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔