Tuesday, April 23, 2024

آخری عشرے کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری نہیں کر رہے ، وفاقی وزیر داخلہ

آخری عشرے کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری نہیں کر رہے ، وفاقی وزیر داخلہ
May 6, 2020

ننکانہ ( 92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ  رمضان المبارک کےا آخری عشرے  کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری نہیں کررہے، درخواست ہے ایک مسجد میں کم سے کم لوگ اعتکاف کریں ،نمازعید مساجد کی بجائے کھلی جگہ پر ادا کی جانی چاہئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ  پاکستان میں کورونا وائرس سے زیادہ غربت کا ڈر ہے ، 20 نکاتی ایجنڈہ علماء کی مشاورت سے طے کیا گیا ، علماء کرام حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، تمام تہواروں پر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ مزید بولے وزیراعظم لاک ڈاؤن کے نقصانات سے آگاہ ہیں، جولائی کے پہلے ہفتے میں کورونا کا عروج ہوگا، سندھ میں ایک ارب تقسیم کئے گئے پتہ نہیں کس کو پیسے ملے؟ ان حالات میں بھی لوگ کرپشن سے باز نہیں آرہے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ  ضلعی انتظامیہ ٹائیگرز کے موثر استعمال کے لئے حکمت عملی استعمال کریں، پاکستانیوں کی اکثریت مسائل سے دوچار ہے ،  وزیراعظم لاک ڈاؤن کے نقصانات سے مکمل آگاہ ہیں ،کورونا سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ہم  بہت جلد خود N95ماسک بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔