Thursday, April 25, 2024

آج سے مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد اور سماجی فاصلے کی پابندی ختم

آج سے مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد اور سماجی فاصلے کی پابندی ختم
October 17, 2021 ویب ڈیسک

مکہ (92 نیوز) حرمین شریفین میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی پر عملدرآمد شروع ہوگیا، آج سے مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد اور سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہوگئی۔

حرمین شریفین میں اب معمول کے مطابق تمام سرگرمیاں سرانجام دی جائیں گی، مسجد نبوی میں بھی خدام نے ایس او پیز سے متعلق اسٹیکر اتار دیئے۔ اسٹیکر اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

اللہ کے گھر اور نبی رحمت ﷺ کے در پر پھرسے رونقیں بحال ہوگئیں۔ کورونا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیاں ختم ہونے کے بعد حرمین شریفین زائرین کیلئے مکمل طور پر کھولا جارہا ہے۔

پابندیاں ختم کرنے کے بعد آج حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کیلئے لگائے گئے اسٹیکر ہٹا دیئے گئے۔ مسجد الحرام میں زائرین نے سماجی فاصلے کے بغیر طواف کیا، لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کیں۔

مسجد نبوی میں بھی خدام نے ایس او پیز سے متعلق اسٹیکر اتار دیئے۔ اسٹیکر اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ حرمین شریفین میں اب معمول کے مطابق عبادات کی جاسکیں گی۔

سعودی حکومت نے گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم اور کچھ علاقوں میں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا۔