Wednesday, April 24, 2024

آبنائے کرچ میں بنائے گئے پل کو ریلوے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

آبنائے کرچ میں بنائے گئے پل کو ریلوے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
December 24, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) روس کی جانب سے آبنائے کرچ  میں بنائے گئے ’’کریمین برج‘‘ کو ریلوے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ روس کی جانب سے آبنائے کرچ  میں بنائے گئے ’’کریمین برج‘‘  کا  روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے باضابطہ افتتاح کیا۔ [caption id="attachment_258226" align="alignnone" width="500"]آبنائے کرچ ماسکو ‏ ‏92 نیوز روس ‏ پیوٹن ‏ سال 2020 ‏ آبنائے کرچ میں بنائے گئے پل کو ریلوے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا[/caption] پیوٹن نے ڈرائیور کے کیبن میں کھڑے ہو کر ٹرین میں سفر  کیا اور پُل کے طرز تعمیر کو انتہائی خوبصورت قرار دیا، روسی صدر نے بتایا کہ ریلوے سیکشن کی تعمیر سے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے۔ سال 2020 میں ایک کروڑ 40 لاکھ مسافر نئے ریلوے روٹ پر سفر کریں گے، جبکہ ایک  کروڑ 30 لاکھ ٹن سامان کی آسان ترسیل بھی ممکن ہوسکے گی۔ 19 کلومیٹر طویل ’’کریمیا برج‘‘ کے ریلوے سیکشن کی تعمیر فروری 2016 شروع کی گئی تھی۔