Thursday, April 18, 2024

آئی سی سی کمیٹی نے کرکٹ کو کورونا سے بچانے کیلئے سفارشات پیش کر دیں

آئی سی سی کمیٹی نے کرکٹ کو کورونا سے بچانے کیلئے سفارشات پیش کر دیں
May 18, 2020

دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے کھیل کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں ۔

کمیٹی کی جانب سے تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے، تاہم پسینے کا استعمال کیا جاسکے گا ۔

انٹرنیشنل مقابلوں میں مقامی امپائرز   تعینات کیے جائیں گے، کرکٹ کمیٹی کی سفارشات  منظوری کیلئے جون میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کی کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہا  کورونا  وائرس کی وجہ سے  کرکٹ سمیت تمام کھیل بری طح متاثر ہوئے ہیں ۔ مقابلے  منسوخ ہونے پر کورونا وائرس کے خوف میں لپٹے کھلاڑی گھروں میں دبکے بیٹھے ہیں تو کہیں کھلاڑی کورونا کے باوجود میچ ہونے پر احتجاج کررہے ہیں

کورونا وائرس کے باوجود میچ معطل نہ کرنے پربرازیل میں کھلاڑیوں نے احتجاج کیا  ،  برازیل میں مقامی فٹبال کلب گریمیو کے  کھلاڑیوں نے احتجاجاً منہ پر ماسک پہن کر میچ  میں شرکت کی،خالی اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں  نے مطالبہ کیا تھا کہ  کورونا کے باعث چیمپئن شپ کو معطل کردینا چاہیے  ۔

کورونا وائرس کے باعث میکسیکو کار ریلی کو دو مراحل مکمل ہونے کے بعد ختم کردیا گیا،ایونٹ کے اختتام پر سباسٹین اوگرفاتح ٹھہرے،منتظمین نے کرونا کے حوالے سے سفری پابندیوں کے باعث ایونٹ کو دو مراحل کے بعد منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 برطانوی شہر باتھ   میں کورونا وائرس ایمرجنسی  کے باوجود شہریوں نے بڑی تعداد میں میراتھون ریس میں شرکت کی،انتظامیہ کے مطابق انہیں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی انتباہ موصول نہیں ہوا ، باتھ میراتھون میں چھ ہزار دو سو مردوخواتین نے حصہ لیا۔میراتھون دیکھنے کیلئے ہزاروں تماشائی بھی موجود تھے  ۔