Wednesday, April 24, 2024

آئی سی سی نے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی
January 12, 2021

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا نمبر ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آگئے ، پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے ۔

آئی سی سی  نے ٹیسٹ میں پلئیرز کی نئی رینکنگ جا ری کر دی، بلے بازوں میں نیوزی لینڈکے کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آگئے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے، پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار  ہے ۔
باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے،  انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ  کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے نیل وگنر  تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔  آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ تین درجے ترقی پاکر پانچواں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں۔
آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں۔