Thursday, March 28, 2024

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا
July 29, 2019
دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9ٹیمیں شامل ہیں، دوسال میں 27ٹیسٹ سیریز کھیلیں جائیں گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست کو پہلے ٹیسٹ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغا ہو گا، دو ٹاپ ٹیمیں 2021جون میں فائنل میں ٹکرائیں گی ۔ دو سال،9 ٹیمیں ،27ٹیسٹ سیریز کے کل 72میچز، کون بنے گا ٹیسٹ کرکٹ کا چیمپئن، آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز یکم اگست کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا،دوسال تک9 ٹیموں کے درمیان باہمی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائیں گی اور پوائنٹس ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شمار ہوں گے۔ ایک ٹیسٹ سیریز کم ازکم دو اور زیادہ سے زیادہ پانچ ٹیسٹ میچز  پر مشتمل ہو گی،ایک سیریز کے پوائنٹس 120 ہوں گے  اور سیریز میں ٹیسٹ میچز کی تعداد کے مطابق ایک ٹیسٹ میچ کے پوائنٹس ہوں گے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل نو ٹیمیں تین سیریز اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گی اور تین سیریز گھر سے باہر کھیلیں  گی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشن والی ٹیم کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا ، ایونٹ کا فائنل جون 2021 میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔