Thursday, April 25, 2024

آئی جی کے معاملے پر گورنر سندھ سے مشاورت غیر قانونی ،سعید غنی

آئی جی کے معاملے پر گورنر سندھ سے مشاورت غیر قانونی ،سعید غنی
January 29, 2020
کراچی ( 92 نیوز) جیالی سرکار نے  آئی جی  کی تبدیلی پر گورنر سندھ  کے ساتھ مشاورت سے انکار کر دیا ، صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا کہ  معاملے پر گورنر سندھ سے  مشاورت غیرقانونی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پہلے ہی پانچ نام دے چکے ہیں ، کابینہ کے 28 دسمبر کے اجلاس کے بعدساری صورتحال خراب ہوئی،وزیراعظم کو خود سوچنا چاہئے  کچھ لوگ  ان کو انڈر مائن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی شکار پور کے کیس میں وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو لکھا ، آئی جی سندھ کا وزیر اعظم سے ملنا کوئی بری بات نہیں ،  ہو سکتا ہے کہ وہ فیئر ویل کے حوالے سےملنے گئے ہوں ، اس میں کوئی حرج نہیں ۔ کراچی میں نجی یونیورسٹی کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا ایک نام پر اتفاق ہو گیا تھا ، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ سے آئی جی کے نام پر مشاورت کرنا غیر قانونی ہے ، ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلہ روکنے کے فیصلے پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ پر اختلاف ہے، مگر عدالت کا فیصلہ ماننا لازم ہے۔