Tuesday, April 23, 2024

آئی جی کی سربراہی میں چند افسر سندھ حکومت کیخلاف سازش کر رہے ہیں ، سعید غنی

آئی جی کی سربراہی میں چند افسر سندھ حکومت کیخلاف سازش کر رہے ہیں ، سعید غنی
January 18, 2020
کراچی ( 92 نیوز) وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کی سربراہی میں چند پولیس افسران سندھ حکومت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں، ہم تمام الزامات کا سامنا کریں گے، پولیس افسر کو کسی کا حامی یا خلاف نہیں ہونا چاہئے ، آئی جی سندھ متنازعہ ہو چکے ہیں، انہیں خود استعفیٰ دےدینا چاہئے۔ آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ   کلیم امام کی جگہ کوئی افسر ہوتا تو عہدے سے مستعفی ہوجاتا،سعید غنی کا کہنا تھا  کہ آئی جی کی سربراہی میں کچھ افسران سازشیں کر رہے ہیں ، الزامات لگانے والوں کے اوچھے ہتکھنڈوں سےڈرنے والا نہیں ہوں۔ وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی نالائق حکومت میں پیٹرول تاریخ  کی بلند ترین سطح پر پہنچ  گیا ہے، ملک میں گندم کی قلت نہیں جان بوجھ کر ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے۔