Thursday, March 28, 2024

آئی جی سندھ کیلئے تین نام وفاقی حکومت کو ارسال

آئی جی سندھ کیلئے تین نام وفاقی حکومت کو ارسال
January 16, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ سرکار نے آئی جی سندھ کے لئے تین نام وفاقی حکومت کو ارسال کر دیے ،  آئی جی سندھ کیلئے مشتاق مہر ، غلام قادر تھیبو اور کامران فضل کے نام ارسال کئے گئے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سندھ حکومت کی سمری پر آئی جی کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی ۔ سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کے خلاف چارج شیٹ اور ہٹانے کی وجوہات بھی وفاقی حکومت کو ارسال کی ہیں۔ ادھر سندھ حکومت کے وزراء آج پریس کانفرنس میں  آئی جی کلیم امام  کو ہٹانے کی وجوہات سے آگاہ  کریں گے  ۔ مرتضی وہاب، ناصر حسین شاہ، اسماعیل راہو و دیگر پریس کانفرنس میں شریک ہونگے۔