Wednesday, April 24, 2024

آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن و امان سےمتعلق اجلاس

آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن و امان سےمتعلق اجلاس
January 18, 2020
کراچی  ( 92 نیوز) آئی جی سندھ سیدکلیم امام  کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،  آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران شہریوں کو انصاف فراہم کریں، پولیس کی قربانیوں کے باعث  انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں کراچی چھٹے سے 88 ویں نمبرپرآگیا ہے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایمانداری سے کام کریں شہریوں کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام میں پولیس کا امیچ بہتر بنانے کی بھی ہدایت  کی۔ اے آئی  جی آپریشنز سندھ نے اجلاس کو بریفنگ دی بتایا کہ پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے باعث اسٹریٹ کرائم میں 7 فیصد کمی آئی ، ایف آئی آر کے اندراج میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ اشتہاری ملزمان کی 54 اور مفرورملزمان  کی گرفتاریوں میں 41 فیصد تک اضافہ ہوا ۔  امن و امان کی بہتر صورتحال اور سندھ پولیس کی قربانیوں کے باعث  انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں کراچی چھٹے سے 88 ویں نمبرپرآگیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ امن و امان کے باعث  دنیا بھرسےغیرملکی مندوبین اورسیاح  بھی آ رہے ہیں۔