Wednesday, April 24, 2024

آئی ایم ایف وفد اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کاپہلا دور شروع

آئی ایم ایف وفد اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کاپہلا دور شروع
February 4, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) آئی ایم ایف وفد اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور شروع ہو گیا ، آئی ایم ایف وفد ایف بی آر  حکام کے ساتھ ٹیکنیکل مذاکرات کرے گا۔ اسلام آباد میں جاری مذاکراتی دور میں  ممبر پالیسی ایف بی آر حامد عتیق سرور وفد کو بریفنگ دیں گے،ممبر پالیسی کے ہمراہ پالیسی ونگ کے افسران مذکرات میں شریک ہیں ۔ مذاکرات میں   گزشتہ سہ ماہی کے ریونیو اہداف اور محاصل کا جائزہ لیا جائیگا،ایف بی آر حکام کے ساتھ نان ٹیکس آمدنی بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے درآمدی اشیا سستی کرنے کی تجاویز زیر غور آئے گی،  درآمدات بڑھا کر ڈیوٹی وصولی سے ریونیو شارٹ فال پورا ہو سکتا ہے، نان ٹیکس آمدنی نہ بڑھی تو منی بجٹ کیلئے تجاویز زیر غور آئیں گی،ریونیو اہداف میں کمی کی درخواست پر مزید بات چیت ہو گی۔