Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنیکا مطالبہ کردیا

آئی ایم ایف نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنیکا مطالبہ کردیا
May 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکا کی ڈو مور سے جان چھوٹی ہی تھی کہ  آئی ایم ایف نے ڈو مور کی رٹ لگا لی ۔ آئی ایم ایف نے قرض دینے کے لئے مزید شرائط رکھ دیں اور عملدرآمد پیشگی سے مشروط بھی کر دی ۔  اپنے نئے مطالبے میں آئی ایم ایف نے  کہا کہ اگر قرض لینا ہے تو بیرونی قرضوں کی ادائیگی موخر کرنا ہو گی ۔ آئی ایم ایف نے چین اور سعودی عرب سے لیا گیا قرضہ تین سال تک ادا نہ کرنے کی یقین دہانی طلب کر لی ۔ دوسری جانب معیشت کی بہتری، زرمبادلہ سپلائی اور مؤثر مانیٹری پالیسی کی تشکیل میں بڑاجھٹکا لگ گیا ۔ معروف معیشت دان حفیظ پاشا نے ممبر مانیٹری پالیسی کمیٹی کا چارج لینے سے انکار کردیا۔