Friday, April 26, 2024

آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی کی ڈیل کو کسی صورت نہیں مان سکتے ، بلاول بھٹو

آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی کی ڈیل کو کسی صورت نہیں مان سکتے ، بلاول بھٹو
February 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کو کسی صورت نہیں مان سکتے،جائیں اور آئی ایم ایف سے دوبارہ معاہدہ کریں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے کہ پھاڑ دو آئی ایم ایف کے معاہدے کو،میں ہر فورم پر کہتا تھا کہ یہ آئی ایم ایف عوام کا معاشی قتل ہے، غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے،عوام اب ریلیف چاہتی ہے،لیکن حکومت ان پر مزید سے مزید بوجھ بڑھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نےمہنگائی پر سوال کیا تو یہ گالیاں دینے لگتے ہیں، یہ حکومت تنقید برداشت نہیں کرسکتی،چاہے کوئی مزدور ہو یا چاہے وہ کوئی بھی سب کا معاشی قتل ہو رہا ہے،آپ کے اپنے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جتنی مہنگائی اب ہے اتنی پہلے کبھی بھی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف گالم گلوچ پربات کرتی ہے اور حقیقت پر مبنی بات نہیں کرتی،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت حقائق پر بات نہیں کرتی۔