Thursday, April 18, 2024

آئی ایس پی آر نے یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا

آئی ایس پی آر نے یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا
September 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاک فوج نے’’آئیں چلیں شہید کے گھر‘‘کے عنوان سے یوم دفاع کا پرومو جاری کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ یوم دفاع و کشمیر گزشتہ سال کی طرح بھرپور منایا جائے گا ۔ پرومو راحت فتح خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ۔ دو سابق وزرائے اعظم لیاقت علی خان اور بے نظیر بھٹو سمیت دیگر سویلین اور فوجی شہدا کی تصاویر بھی پرومو کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یادگار شہدا پر حاضری دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1168788256386899970 ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ یوم دفاع وشہدا پر گزشتہ  سال کی طرح آئیں ہر شہید کے گھر چلیں۔ ہر شہید کو یاد رکھا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں’’آئیں چلیں شہید کے گھر‘‘اور’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔